اردو

urdu

ETV Bharat / state

Grenade Attack At Security Forces شوپیاں میں تلاشی آپریشن کے دوران فورسز پر گرینیڈ حملہ - شوپاں میں سکیورٹی فورسز پر گیرنیڈ حملہ

شوپیاں کے کٹی پورہ گاؤں میں تلاشی آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز پر گرینیڈ حلمہ ہوا، حالانکہ اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ Grenade Attack At Security Forces

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 17, 2022, 3:47 PM IST

سری نگر: جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں کے کٹی پورہ گاؤں میں تلاشی آپریشن کے دوران مشتبہ ملی ٹینٹوں نے گرینیڈ داغا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی، تاہم عسکریت پسند رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ معلوم ہوا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے گاؤں میں ایک کمین گاہ کو تباہ کرکے اسلحہ وگولہ بارود ضبط کیا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے شوپیاں کے کٹی پورہ گاؤں کو محاصرے میں لے کر عسکریت پسند مخالف آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ مکان کے نزدیک پہنچے تو اس دوران وہاں پر موجود عسکریت پسندوں نے فورسز پر گرینیڈ حملہ کیا۔ Grenade Attack At Security Forces

اُن کے مطابق سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا تاہم عسکریت پسندوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ موصوف ترجمان نے بتایا کہ رہائشی مکان کے اندر ایک کمین گاہ کو تباہ کیا گیا او روہاں سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ واضح رہے کہ شوپیاں کے بٹہ پورہ گاوں میں منگل کی شام کو سی آر پی ایف بینکر پر گرینیڈ داغا گیا تاہم اس دوران کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: JK admin Moves to Attach House of Militants عسکریت پسند کا گھر ضبط کرنے کی کارروائی، والد اور تین بھائی گرفتار



یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details