اردو

urdu

By

Published : Apr 22, 2019, 11:32 AM IST

ETV Bharat / state

محکمہ تعلیم کی نااہلی،اسکول خستہ حالی کا شکار

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ہیرپورہ علاقے میں سرکاری اپر پرائمری اسکول حکومت کی عدم توجہی کا شکار ہے۔

اسکول خستہ حالی کا شک

اسکول کی عمارت کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے اسکول کی عمارت خوف کی علامت بن گئی ہے۔ک ھنڈرات کا منظر پیش کرتی عمارت میں کئی معصوم بچے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی ناقص کارکردگی کی عکاسی کرتا ہوا سرکاری اپر پرائمری اسکول ہیرپورہ کی عمارت پر کئی سالوں سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔

اسکول خستہ حالی کا شک

مذکورہ اسکول کی دیواریں اور کمرے مکمل طور پر مخدوش ہوچکے ہیں۔ اسکول انتظامیہ نے بچوں کی زندگیوں کو لاحق خطرات میں ڈال رکھا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسکول کے کلاسوں میں نہ ہی مکمل طور دروازے لگے ہیں اور نہ شیشہ۔ اسکے علاوہ اس عمارت کے اپر بڑھے درخت ہے جو کھبی بھی تیز رفتار والی ہواؤں سے اس عمارت پر گر سکتے ہیں۔

انہوں نے گورنر انتظامیہ سے گزارش کی کہ وہ اس اسکول کی طرف توجہ دے تاکہ بچے بنا خوف کے تعلیم حاصل کر سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details