اردو

urdu

ETV Bharat / state

Security Cover For Leaders Trimmed این سی اور پی ڈی پی کے سابق وزراء میں سکیورٹی تخفیف - نیشنل کانفرنس لیڈان میں سکیورٹی تخفیف

جموں و کشمیر پولیس انتظامہ نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے سابق 20 وزراء اور رکن اسمبلی سے سکیورٹی میں تخفیف کی ہے۔Security Cover For Leaders Trimmed

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 12, 2022, 4:38 PM IST

سرینگر:جموں و کشمیر پولیس انتظامہ نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے سابق 20 وزراء اور رکن اسمبلی سے سکیورٹی میں تخفیف کی ہے۔Former NC, PDP Ministers Have Trimmed Security Now

اخبار "ڈیلی ایکسلیئر" نے سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 'سیاست دانوں سمیت ہر خاص شخص سے اضافی سکیورٹی واپس لے لی جائے گی اور انہیں سکیورٹی، زمرے کے مطابق دی جائے گی۔'

جن بڑے سیاسی لیڈران کی اضافی سکیورٹی واپس لی گئی ان میں نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریکٹری علی محمد ساگر سابق وزیر قانون سیف اللہ میر،چودھری محمد رمضان اور مبارک گل شامل ہیں ۔وہیں پیپلز ڈیموکریکٹ پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی اور ان کے مامو سرتاج مدنی بھی اس لسٹ میں شامل ہے۔Security Trimmed For National Conference Leaders

اخبار ڈیلی ایکسلیئر کے مطابق پرسنل سکیورٹی آفیسز میں کمی کے پیش نظر جموں و کشمیر کی سکیورٹی ونگ نے سیاست دانوں میں سکیورٹی تخفیف کی ہے۔ بتادیں جموں و کشمیر میں سیاست دانوں اور اہم شخصیات کی سکیورٹی ذمہ داری جموں و کشمیر کی پولیس کی سکیورٹی ونگ سنبھال رہی ہے۔

اس کے علاوہ جن دیگر سیاست دانوں میں اضافی سکیورٹی واپس لی گئی ہے ان میں این سی کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق، پیر آفاق احمد، علی محمد ڈار، جی ایس اوبرائے، قیصر لون، مشتاق احمد شاہ، سابق نائب وزیر اعلیٰ مظفر حسین بیگ، نذیر احمد خان، پیرزادہ غلام احمد شاہ، منظور احمد ،غلام نبی شاہین، شیخ احمد سلورا، محمد عاصم خان اور آسیہ نقاش شامل ہیں۔ ان لیڈان میں زیادہ تر کا تعلق نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی سے ہے۔


مزید پڑھیں:Target Killing in Kashmir کشمیر میں رواں برس تین کشمیری پنڈت سمیت چودہ افراد ٹارگٹ کلنگ کے شکار، مرکزی حکومت

وہیں سرکاری ذرائع کے مطابق کسی بھی سیاست دان کی سکیورٹی میں کمی نہیں کی گئی ہے بلکہ سکیورٹی کو سٹریم لائن کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وائی سکیورٹی میں آنے والوں کو زیڈ کیٹیگری کی سکیورٹی کور دیا گیا تھا اور زیڈ کیٹیگری کے لوگوں کو زیڈ پلس کور دیا گیا تھا۔Acute shortage of Personal Security Officers

ABOUT THE AUTHOR

...view details