اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایف ایم پی ایچ ڈبلیو صحت کارکنوں کا حوصلہ افزائی سرٹیفکیٹ لینے سے انکار

جموں و کشمیر کے 13 اضلاع میں 18 برس سے زائد عمر کے سو فیصد لوگوں کو ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔ ان اضلاع میں کشمیر کے 7 جبکہ جموں کے 5 اضلاع شامل ہیں۔ وہیں 6 اضلاع ایسے ہیں جن میں ٹیکہ کاری مہم کو مکمل کر لیا گیا ہے۔

fmphw-workers-denied-to-receive-encouragement-certificate
حوصلہ افزائی تقریب سے فرنٹ لائن ورکروز ناراض

By

Published : Oct 15, 2021, 9:14 PM IST

جموں و کشمیر کے کئی اضلاع میں اب تک 18برس سے زیادہ عمر کے افراد میں 100فیصد ٹیکہ کاری مکمل کرلی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں کئی اضلاع میں صد فیصد ٹیکہ کاری مکمل کرنے میں تقریبات بھی منعقد کی گئی اور صحت کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی گئی، جنہوں نے افواہوں کے باووجود گھر گھر جاکر لوگوں کو جانکاری فراہم کی اور ویکسین لگوایا۔

ویڈیو


شوپیان ضلع میں ایف ایم پی ایچ ڈبلیو صحت کارکنوں نے ضلع شوپیان کے کیلر ہسپتال میں ایک تقریب کے دوران حوصلہ افزائی کے سرٹیفکیٹ لینے سے انکار کیا اور ضلع انتظامیہ سے ناراضگی کا اظہار کیا۔


ایف ایم پی ایچ ڈبلیو صحت کارکنان نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع شوپیان میں صد فیصد ٹیکہ کاری مکمل ہونے پر سب سے بڑی تقریب ٹکرو علاقے میں منعقد ہوئی جہاں پر محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور اثر و رسوخ رکھنے والے صحت کارکنان کی حوصلہ افزائی کی گئی، جبکہ کیلر ہسپتال میں منعقد تقریب میں کسی بھی آفسر نے آنے کی زحمت نہیں کی اور سب سے زیادہ کام کرنے والی ایف ایم پی ایچ ڈبلیو خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے کسی بھی افسر کے پاس وقت نہیں تھا۔

ایف ایم پی ایچ ڈبلیو صحت کارکنوں نے بتایا کہ انہوں نے ضلع شوپیان کے پہاڑی علاقے کیلر بلاک کے علاقوں میں گھر گھر جاکر ٹیکہ کاری کی۔ کافی پسماندہ علاقہ ہونے کی وجہ سے اس بلاک کے لوگوں کو ویکسینیشن کے بارے میں کوئی علم نہ تھا اور کافی زیادہ کوششوں اور دن رات کی محنت و مشقت کے بعد اس بلاک میں ایف ایم پی ایچ ڈبلیو صحت کارکن صد فیصد ٹیکہ کاری مہم مکمل کرنے میں کامیاب ہوئی تاہم جب اس سلسلہ میں حوصلہ افزائی تقریب منعقد ہوئی تو ان صحت کارکنان کو کسی نے پوچھا تک نہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details