جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں سنیچر دوپہر کے بارہ بجے سکیوریٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا تاہم جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن کو جاری رکھا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شوپیان ضلع کے ملڈیرہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر سکیوریٹی فورسز نے مشترکہ طور پر علاقے کو گھیرے میں لیکر عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کی کوشش شروع کردی۔ تلاشی کارروائیوں کے دوران جب فورسز اہلکار ایک مشکوک باغیچے کی طرف بڑھنے لگے تو وہاں موجود عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کی۔
شوپیان میں فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ - news of shopian
شوپیان ضلع کے ملڈیرہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر سکیوریٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
exchange of fire
فورسز اہلکاروں نے پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کرتے ہوئے عسکریت پسندوں پر فائرنگ کی جو مقامی لوگوں کے مطابق قریب کچھ ہی منٹ تک جاری رہی۔
طرفین میں فائرنگ کا تبادلہ جارہی رہنے کے بعد بندوقیں خاموش ہوگئی اور فائرنگ رک گئی۔تاہم گولیوں کے تبادلہ میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ یہ خبر لکھنے تک فورسز اہلکاروں نے عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشی آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔