اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوپیاں انکاونٹر: ایک عسکریت پسند ہلاک، دو فوجی اہلکار زخمی - جنوبی ضلع شوپیان

جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے کنیگام علاقے میں فورسز اور عسکریت پسندوں کے بیچ فائرنگ کے تبادلے کے بعد فوجی اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کردیا تھا جسے اندھیرا ہونے کی وجہ سے صبح تک ملتوی کردیا گیا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے جبکہ دو فوجی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم
سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم

By

Published : Dec 25, 2020, 5:14 PM IST

Updated : Dec 25, 2020, 10:18 PM IST

ذرائع کے مطابق آج سہ پہر چار بجکر 15 منٹ پر فورسز کو علاقے میں دوعسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی۔ جس کے بعد کنیگام شوپیاں محاصرے کی غرض سے جوں ہی فورسز کے اہلکار پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لینے کی کوشش کی تو یہاں چھپے بیٹھے عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔ فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی جس دوران عسکریت پسند رہائشی مکانات کی طرف بھاگ گئے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے جبکہ دو فوجی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ ہلاک شدہ عسکریت پسند کی شناخت ابھی نہیں ہوپائی ہے۔

شوپیاں : سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم

فورسز اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر شام دیر گئے تک گھر گھر تلاشی کارروائیاں انجام دیں تاہم ابھی تک عسکریت پسندوں کے ساتھ دوبارہ کوئی فائرنگ کا تبادلہ نہیں ہوا۔

فوجی ذرائع نے بتایا کہ اندھیرا ہونے کی وجہ سے تلاشی آپریشن کو صبح تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ صبح ہونے کے ساتھ ہی گھر گھر تلاشی آپریشن کو دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ ادھر ضلع میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کردیا گیا ہے۔

Last Updated : Dec 25, 2020, 10:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details