اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوپیاں: انکاؤنٹر میں چار عسکریت پسند ہلاک

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم شروع جاری ہے۔ تصادم میں چار عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

شوپیاں میں انکاؤنٹر جاری
شوپیاں میں انکاؤنٹر جاری

By

Published : Aug 28, 2020, 4:27 PM IST

Updated : Aug 28, 2020, 5:37 PM IST

تفصیلات کے مطابق شوپیاں کے کرورا علاقہ میں عسکریت پسندوں کی خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کاروائی شروع کی تھی، تلاشی کاروائی کے دوران چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فوروز پر فائرنگ کی جس کے بعد تصادم شروع ہوا۔

تصادم میں چار عسکریت پسندہ ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ ایک نے ہتھیار ڈال دیا ہے۔ علاقے میں انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہیں۔

ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت اب تک نہیں ہو پائی ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Last Updated : Aug 28, 2020, 5:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details