اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوپیان: مغل روڈ پر انکاؤنٹر جاری - etv bharat urdu

ذرائع کے مطابق علاقے میں پانچ سے چھ عسکریت پسند کے چھپے ہونے کا اندیشہ ہے۔

encounter
encounter

By

Published : Apr 3, 2021, 2:27 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم شروع ہو گیا ہے۔

شوپیان: مغل روڈ پر انکاؤنٹر شروع
تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع شوپیان کے چور کی گلی علاقے جو تاریخی مغل روڈ پر واقع ہے پر عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع پر تلاشی آپریشن چلایا۔ اس دوران چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد فورسز نے اپنی پوزیشن لیتے ہوئے جوابی کاروائی شروع کی۔
عسکریت پسندوں کو تلاش کرنے کے لئے دو چوپر بھی روانہ

اس کاروائی میں فوج کی 62 راشٹریہ رائفلز سی آر پی کی 14 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس اہلکار شامل ہیں۔


ذرائع کے مطابق پانچ سے چھ عسکریت پسند اس علاقے میں چھپے ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ چور کی گلی ضلع ہیڈکوارٹر شوپیان سے تقریباً 35 کلومیٹر کے فاصلے پر پر واقع ہے جو جنگلاتی علاقے ہیں۔ ابھی تلاشی آپریشن جاری ہے۔ ابتدائی فائرنگ کے بعد ابھی علاقے میں خاموشی چھائی ہوئی ہے اور عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

عسکریت پسندوں کو تلاش کرنے کے لئے دو چوپر بھی روانہ کیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ اس علاقے میں سال 2014 میں بھی ایک اسی طرح کا انکاؤنٹر ہوا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details