جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں انتخابی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے، اس دوران گپکار ڈیکلریشن اور بی جے پی لیڈران ضلع کے مختلف علاقوں میں گھر گھر جاکر لوگوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔
شوپیان میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر اس دوران نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر اور سابقہ ایم ایل اے شوپیان شیخ رفیع نے آج ضلع کے مختلف علاقوں میں انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ گپکار ڈیکلریشن کوئی گینگ نہیں ہے بلکہ گپکار ڈیکلریشن لوگوں کی آواز ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ لوگ گپکار ڈیکلریشن کو جیتا کر بی جے پی اور مرکزی سرکار کو یہ دکھا دیں گے کہ انہوں نے کیسے غیر قانونی اور غیر جمہوری طریقہ سے دفعہ 370 اور 35 اے کو جموں و کشمیر سے ہٹایا۔
اس دوران انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گپکار ڈیکلریشن کے امیدوار کو یہاں کامیاب بنا کر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ان فیصلوں کو نہ بھولیں جب انہوں نے سب کو یہاں کئی ماہ تک قید کیا۔