اردو

urdu

ETV Bharat / state

صحافیوں کے درمیان حفاظتی سامان تقسیم

شوپیان کے ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد یاسین نے منی سکٹریٹ آرہامہ شوپیان میں کورونا وائرس سے متعلق ضلع میں کام کررہے صحافیوں سے ملاقات کی۔

By

Published : Apr 15, 2020, 9:12 PM IST

ضلع انتظامیہ نے صحافیوں کے درمیان حفاظتی سامان تقسیم کیے
ضلع انتظامیہ نے صحافیوں کے درمیان حفاظتی سامان تقسیم کیے

اس دوران ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میڈیا عوام اور ضلع انتظامیہ کے مابین ایک پُل ہے لہذا میڈیا کو ضلع میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے اس وبائی وقت میں پوری لگن کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تمام صحافی کووڈ 19 پر مشتمل عمل میں سرگرمی سے کام کریں۔

ضلع انتظامیہ نے صحافیوں کے درمیان حفاظتی سامان تقسیم کیے

ڈپٹی کمشنر نے صحافیوں کو مختلف محکموں کے بارے میں آگاہ کیا کہ لوگوں کو آگاہی کیمپوں کے ذریعے کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی اقدامات سے آگاہ کیا۔

صحافیوں کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے تعاون اور مستقل آراء سے انتظامیہ کووڈ 19 کے خلاف لڑنے کے لیے نظام کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کریں گی۔

انہوں نے لوگوں سے اس ضمن میں محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن کے جاری کردہ مشورے پر عمل کرنے کی بھی اپیل کی۔

ڈپٹی کمشنر شوپیان اور چیف میڈیکل افسر شوپیان نے بعد میں صحافیوں میں ماسک ،سینیٹائزر اور سرجیکل دستانے تقسیم کرتے ہوئے بتایا کہ صحافی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ورکر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details