اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا سے بیداری کے لیے ویب سائٹ تیار - کورونا وائرس:

جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیاں میں دو طلبا نے ایک ویب سائٹ ترتیب دی ہے جس پر لوگ اپنا یا دوسروں کی سفری تاریخ کی اطلاع دے سکتے ہیں۔

کورونا وائرس: نوجوانوں نے آگاہی کے لئے ویب سائٹ ترتیب دی
کورونا وائرس: نوجوانوں نے آگاہی کے لئے ویب سائٹ ترتیب دی

By

Published : Apr 9, 2020, 3:11 PM IST

کورونا وائرس: نوجوانوں نے آگاہی کے لئے ویب سائٹ ترتیب دی

ساتھ ہی ضلع انتظامیہ کو کورونا وائرس سے لڑنے اور ضلع میں کسی بھی طرح کی بحرانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے رضاکاروں کی ضرورت پڑنے پر نوجوان اپنا اندراج کرنے کے لیے اختیارات بھی مہیا کرتی ہے۔

دو نوجوان عبد الرؤف ساکنہ گاگرن شوپیان اور شاہد ملک ساکنہ کرورا شوپیان نے اس ویب سائٹ کو کامیابی کے ساتھ تیار کیا ہے اور اسے www.covid19shopian.in کے نام سے رجسٹرڈ کرکے ضلع انتظامیہ شوپیان کے حوالہ کیا۔

ان دونوں نوجوانوں نے بتایا کہ انہوں نے ویب سائٹ تیار کرنے کے لیے تقریبا دو ہفتوں تک کام کیا ضلع میں کورنا وائرس سے خوفزدہ ہونے کے دوران درپیش مشکلات اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اس کا کنٹرول اور آپریشن انتظامیہ کے حوالے کیا گیا ہے۔

عبدل الرؤف نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ہم نے عوام کو کورونا وائرس کی تازہ ترین اور مصدقہ اطلاعات پہنچانے کے لیے ویب سائٹ تیار کی ہے۔

ضلع میں کورونا کی موجودہ صورت حال اور حفاظتی اقدامات کی معلومات عوام کو اس ویب سائٹ سے فراہم کی جائیں گی اور ویب سائٹ پر بروقت مریضوں کی تعداد کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کیا جائے گا۔

انہوں بتایا کہ اس کے علاوہ لوگ کورونا وائرس سے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے اس ویب سائٹ سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details