جنوبی کشمیر میں مویشی چوری کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں سخت تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔ جنوبی ضلع شوپیان میں گزشتہ ہفتہ کے دوران مویشی چوری کے متعدد واقعات رونما ہوئے جن میں چور لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چرا کر لے گئے۔
دو دسمبر بروز بدھ کی درمیانی شب چوروں نے چتراگام زرینہ پورہ شوپیان میں عبدالرشید ڈار، منظور احمد کمار اور عبدالاحد کمار کے گاؤ خانوں سے تین گائے اور دو بچھڑے چرا لئے۔
شوپیان میں مویشی چور سرگرم، 13 مویشی چرا لئے گئے
جنوبی ضلع شوپیان میں مویشی چوری کے واقعات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جس کے باعث عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
شوپیان میں مویشی چور سرگرم، 13 مویشی چرا لئے گئے
اس کے بعد 3 دسمبر کو اسی طرح کے دیگر ایک واقعہ میں زینہ پورہ کے ہی آلورہ علاقے میں چور 8 مویشی چرا کر فرار ہو گئے۔
علاقے کے لوگوں نے انتظامیہ سے مؤثر اقدامات اُٹھانے کی اپیل کی ہے تاکہ چوری کے مسلسل واقعات پر روک لگائی جا سکے۔