جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں فورسز اہلکاروں نے تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فوج کی 62 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر ہجام محلہ بلپورہ شوپیان کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کردی ہے۔
فورسز اہلکاروں نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا کر علاقے میں روشنی کا انتظام کر کے تلاشی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔