شوپیاں: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں و کشمیر کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے منگل کو جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کے پیش کردہ آئندہ مالی برس بجٹ کی ستائش کی۔ ٹھاکر نے دعویٰ کیا کہ بجٹ عوام دوست ہے اور اس میں غریبوں سمیت ہارٹیکلچر اور زراعت سے وابست کسانوں کے لیے کئی اسکیمیں متعارف کی گئی ہیں۔
پریس کانفرنس کے میں بی جے پی کے دیر لیڈران و کارکنان نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس میں الطاف ٹھاکر نے مرکزی بجٹ 24-2023 کا خیرمقدم کرتے ہوئے بجٹ کو ’’عوام دوست، غریب نواز‘‘ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’بجٹ کسانوں کے حق میں ہے۔‘‘ ٹھاکر نے بتایا کہ ’’یہ پہلا امرت کال بجٹ 2023-24 ہے جس میں بے روزگار نوجوانوں، کسانوں، کے لیے خصوصی امداد دی گئی ہے۔‘‘
انہوں نے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ غریبوں، پسماندہ اور بے سہارا لوگوں کے لیے امداد سے بھرا ہوا ہے جب کہ خواتین اور بزرگ شہریوں پر بھی بجٹ میں خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ ٹھاکر نے دعویٰ کیا کہ ’’یہ قابل تعریف ہے کہ جی ڈی پی میں 7 فیصد تک اضافہ ہوا