شوپیاں:آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام کے تحت مرکزی حکومت نے 13 اگست سے 15 اگست تک ہر گھر ترنگا مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مہم کے تحت ایک ہفتے تک ملک بھر میں 72 کروڑ ترنگا لہرائے جائیں گے جس کے لیے حکومت نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ Azadi Ka Amrit Mahotsav
ادھر جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے ڈھونی شرمال علاقے میں بی جے پی کی جانب سے ہر گھر ترنگا مہم کے بارے میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سکریٹری ضلع شوپیاں محمد یوسف بٹ نے پارٹی کارکنان کے علاوہ عام لوگوں سے ملاقات کی اور گھر ترنگا مہم کے بارے میں جانکاری دی۔ اس دوران پارٹی کارکنان نے یقین دلایا کہ تمام گھروں پر قومی پرچم لہرایا جائے گا۔