اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوپیاں: مبینہ منشیات فروش گرفتار، 3 کلو چرس برآمد - مزید تحقیقات شروع

منشیات کے خلاف جنگ کو برفباری کے دوران بھی جاری رکھتے ہوئے ہفتہ کو جنوبی کشمیر کے زینہ پورہ شوپیان میں پولیس نے ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے تین کلو چرس ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔

شوپیاں: منشیات فروش گرفتار 3 کلو چرس برآمد
شوپیاں: منشیات فروش گرفتار 3 کلو چرس برآمد

By

Published : Jan 16, 2021, 3:28 PM IST

شوپیاںمیں واقعزینہ پورہ میں جموں و کشمیر پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ایک شخص کی تلاشی لی۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے تین کلو چرس برآمد کی گئی ہے۔

پولیس ذرائع نے ملزم کی شناخت غلام حسن شیخ کے طور پر کی ہے۔

شوپیاں پولیس نے غلام حسن کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کر لی ہے اور معاملے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

دریں اثناء ضلع اننت ناگ میں پولیس نے ایک آٹو ڈرائیور کی تحویل سے بھاری مقدار میں کوڈین فاسفیٹ کی بوتلیں ضبط کی ہیں۔

جموں و کشمیر پولیس نے منشیات کے خلاف مہم میں عوام سے تعاون طلب کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details