جسمانی طور ناخیز افراد کے لیے منانے والے ہفتے کے دوسرے روز جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں محکمہ سوشل ویلفیئر J&K Social Welfare Departmentکی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے ملازمین، آنگن واڈی ورکروں کے علاہ جسمانی طور ناخیز بچوں Specially Abled Childrenنے شرکت کی۔ تقریب میں جسمانی طور ناخیز بچوں کے حقوق سے جُڑے مختلف پہلوؤں اور اس طبقے کی بہبودی کیلئے عملائی جا رہی سکیموں کو اجاگر کیا گیا۔
تقریب میں اے ڈی سی شوپیان ADC Shopianمشتاق احمد سمنانی مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے، ان کے علاہ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفسر شوپیان رضوان احمد، تحصیل سوشل ویلفیئر آفسر شوپیان فرہانہ ٹاک، سیکریٹری میونسپل کائونسل شوپیاں اسداللہ کے علاووہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔