اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوپیان میں انکاؤنٹر، 4 عسکریت پسند ہلاک - Security forces

جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان کے ملہورہ وچی علاقے میں ہوئے تصادم میں 4 عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

شوپیان میں انکاؤنٹر، 4 عسکریت پسند ہلاک
شوپیان میں انکاؤنٹر، 4 عسکریت پسند ہلاک

By

Published : Apr 22, 2020, 9:44 AM IST

Updated : Apr 22, 2020, 9:59 AM IST

اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد علاقے کو سکیورٹی فورسز نے محاصرے میں لیا۔ محاصرے کے دوران فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم شروع ہوا۔

شوپیان میں انکاؤنٹر، 4 عسکریت پسند ہلاک

تصادم میں 4 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے، فورسز کی جانب سے جائے تصادم پر تلاشی کاروائی جاری ہے۔

پولیس ترجمان منوج پنڈتا نے عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تصادم میں چاروں عسکریت پسندوں کو مار گرایا ہے۔

انکاونٹر شروع ہوتے ہی ضلع میں انٹرنیٹ خدمات کو معطل کردیا گیا ہے۔

Last Updated : Apr 22, 2020, 9:59 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details