اردو

urdu

Firing in Shopian شوپیان میں غیرمقامی مزدوروں پر فائرنگ، تین زخمی

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے تین غیرمقامی مزدوروں پر فائرنگ کردی جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئے اور انہیں ضلع اسپتال شوپیان لایا گیا جہاں انکا علاج کرکے انہیں بہتر علاج کے لیے سرینگر منتقل کیاگیا جہاں انکی حالت مستحکم ہے۔

By

Published : Jul 13, 2023, 9:27 PM IST

Published : Jul 13, 2023, 9:27 PM IST

Updated : Jul 13, 2023, 10:45 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

شوپیان میں تین غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ، تین زخمی

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے تین غیرمقامی مزدوروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق شوپیاں قصبہ کے گاگرن علاقے میں جمعرات کی شام دیر گئے قریب 9 بجے نامعلوم بندوں برداروں نے تین غیرمقامی مزدوروں پر فائرنگ کی۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم بندوق برداروں نے گاگرن شوپیاں میں ارشاد حسین صوفی کے مکان میں داخل ہوکر یہاں کرایہ سے رہ رہے تین غیرمقامی مزدور پر فائرنگ کردی۔ اس حملہ میں تین مزدور زخمی ہوگئے۔

زخمی مزدوروں کو فوری طور پر ضلع اسپتال شوپیاں لایا گیا جہاں انکا علاج کرکے انہیں بہتر علاج کےلئے سرینگر کے ایس ایچ ایم ایس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اب ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ زخمی مزدوروں کی شناخت انمول کمار ولد امردیپ، ہیرالال یادو ولد دارسی یادو اور پنٹو کمار ولد سوشیل کمار کے بطور ہوئی ہے. تینوں سیپول بہار کے رہنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Sanctions in kashmir on 13 july موجودہ حکومت 13 جولائی کو مذہب کے ترازو میں تول رہی ہے، عمر عبداللہ
یاد رہے کہ جس جگہ پر ان تین غیرریاستی مزدوروں پر فائرنگ کی گئی ہے، اس مقام سے محض ڈیڑھ سو میٹر کی دوری پر پولیس کا اسپیشل آپریشنز گروپ کا کیمپ واقع ہے۔ ادھر حملہ کے فوراً بعد پولیس و فوج نے مشترکہ طور پر پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر گھر گھر تلاشی شروع کردی ہے اور حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

Last Updated : Jul 13, 2023, 10:45 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details