جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے ہیف شرمال علاقہ میں ایک نابالغ لڑکے نے اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔
مقامی لوگوں کے مطابق 14 سالہ نابالغ لڑکا اپنے گھر کی چھت کے پنکھے کے ساتھ لٹکا ہوا پایا گیا۔مزکورہ لڑکا آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز شوپیان کے ناگبل، اروپارہ علاقے سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان شاہد منظور ولد منظور احمد گنائی کی لاش ضلع کے ترکوانگام علاقے میں برآمد ہوئی تھی۔