صوبہ جموں کے سرحدی ضلع سانبہ کے آملی گاؤں کے لوگ دریائے باسنتر پر پل کی عدم موجدگی کی وجہ سے موجودہ دور میں بھی بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے 'دریائے باسنتر پر پل نہ ہونے کہ وجہ سے ہمارے بچے موجودہ دور میں بھی تعلیم حاصل نہیں کر پار ہے ہیں'۔
ایک مقامی خاتون نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا 'دریائے باسنتر پر پل نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے بچے ان پڑھ رہ گئے ہیں'۔
ان کا کہنا تھا ’یہ بہت ہی بڑا دریا ہے اس پر پل نہ ہونے کی وجہ سے ہمارا باقی دیہات، جہاں تمام سہولیات جیسے سکول وغیرہ ہیں، کے ساتھ تعلق زیادہ تر منقطع ہی رہتا ہے جس کی وجہ سے ہمارے بچے ان پڑھ رہ گئے ہیں‘۔