خبروں کے مطابق ضلع سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر میں بھارت۔ پاکستان بین الاقوامی سرحد کے پاس بارڈر سیکورٹی فورس ( بی ایس ایف) کے جوانوں نے ایک پاکستانی دراندازوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بی ایم پی ملو چک پی ایس / رام گڑھ ضلع سانبہ میں تعینات 176 بی این بی ایس ایف کے جوانوں نے تقریباً 3:55 کو ایک مبینہ پاکستانی درانداز کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ جو کہ بلاس ملوچک کے 12/5 نمبر 50 پلر کے پاس تھا۔
سیکورٹی فورسز کی جانب سے بار بار انتباہ کرنے کے باوجود وہ نہیں رکا اور بعد میں آئی بی سے 1.5 کلومیٹر اندر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔
متعدد پاکستانی نوٹ برآمد خبروں کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کے پاس سے متعدد پاکستانی نوٹ برآمد ہوئے جن میں 200 روپے نوٹ، ایک پچاس روپے کا نوٹ 3 بیس روپے کا نوٹ اور 9 دس روپے کا نوٹ برآمد ہوا۔ سیکورٹی فورسز کو شبہ ہے کہ مذکورہ شخص پاکستانی شہری ذہنی طور پر پریشان تھا۔ فی الحال اس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سی ایچ سی رام گڑھ ضلع سانبہ بھیجی گئی ہے۔