جموں و کشمیر کے ضلع ریسی میں انتطانیہ کی جانب سے کووڈ 19 کے تعلق سے لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے مختلف طریقے اپنائے جا رہے ہیں۔
پینٹگ کے ذریعے کورونا بیداری مہم
ریسی شہر کی دیواروں پر کورونا وائرس کے تعلق سے بیدار کرنے کے لیے مختلف پینٹنگ بنائی جا رہی ہے تاکہ لوگوں کو سمجھنے اور اس وبا کے تعلق سے احتیاط برتنے میں آسانی ہو۔
پینٹگ کے ذریعے کورونا بیداری مہم
ضلع ریسی میں انتظامیہ پینٹرز کی مدد سے دیواروں پر' سماجی دوری برتنے ماسک لگانے اور گھروں میں رہنے کے تعلق سےپینٹنگ کا کام کرارہی ہے تاکہ لوگ کورونا وائرس سے محفوظ رہیں۔
ریسی شہر کے بعد ضلع کے دیگر مقامات پر بھی اسی طرح کی پینٹنگ کرانے کے تعلق سے باتیں کی جارہی ہیں تاکہ دیکھ کر لوگوں کو سیکھنے اور برتنے میں آسانی ہو۔