ریاسی:جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع کے بابا مورہ کے نزدیک ایک منی بس دریائے چناب میں جاگری۔ حادثہ میں گاڑی میں سوار سات مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ seven passengers injured in road accident
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز ریاسی کے بابا مورہ کے نزدیک ایک منی بس زیر نمبر (JK02AH 8055)ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر دریائے چناب میں جاگری۔Road Accident In Reasi
انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں میں سے کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔