صوبہ جموں کے ضلع ریاسی میں لوگوں نے ماہ مبارک رمضان میں اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ریاسی: گراں فروشی سے عوام پریشان لوگوں کا کہنا ہے کہ رمضان میں پھلوں، سبزیوں، گوشت اور چکن کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگتی ہیں جس سے غریب عوام کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’’گراں فروشی کے سبب پھل اور خشک میوہ جات خریدنا عام لوگوں کی اسطاعت میں نہیں۔‘‘
مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اس ضمن میں کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ جات سمیت ضلع انتظامیہ سے شکایت کی تاہم ’’انتظامیہ گراں فروشی کو قابو کرنے میں ناکام ثابت ہوئی۔‘‘