اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن: خاتون کی خودکشی - خود کشی کے بڑھتے رجحان

حالیہ دنوں ضلع رام بن میں خود کشی کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں، ہفتہ کو ایک خاتون نے خود کشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

رام بن: خاتون نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا
رام بن: خاتون نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا

By

Published : Aug 15, 2020, 8:50 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن میں خود کشی کے واقعات میں روز افزوں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ضلع کے داچھن علاقے سے تعلق رکھنے والی 32سالہ عارفہ بیگم نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق عارفہ بیگم زوجہ محمدشفیق ساکنہ داچھن گول نے اپنے گھر میں ہی پھانسی کا پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفیہ کے شوہر اُس وقت دوسری منزل پر سو رہے تھے۔

پولیس نے حادثہ کی خبر ملتے ہی لاش کو اپنی تحویل میں لے کر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال گول منتقل کیا۔

پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’قانونی کارروائی کرنے کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔ اور اس سلسلے میں سی آر پی سی کی دفعہ 174 کے تحت گول تھانے میں مقدمہ درج کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔‘‘

واضح رہے کہ پچھلے تین ماہ کے دوران یہ ضلع میں 14 ویں خودکشی کا واقعہ ہے۔ ان واقعات میں زیادہ تر 15 سال سے 24 سال کی عمر کے لڑکے اور لڑکیوں نے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر دیا۔

ضلع رام بن میں خود کشی کے بڑھتے رجحان سے عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details