رام بن:مرکزی وزیر مملکت سِکل ڈیولپمنٹ، انٹرپرنیورشب اینڈ الیکٹرانکس، وائی ٹی شری راجیو چندر شیکھر نے رام بن ضلع کے دورہ کے دوران چندرکوٹ گورنمنٹ پالی تکنیک کالج میں طلبہ سمیت تدریسی عملہ کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے طلبہ سے مخاطت ہو کر کہا کہ ’’ہُنر ایک انسان کے پُر سکون مستقبل کا ضامن ہے۔‘‘ Public Outreach Programme Jammu and Kashmir
انہوں نے طلبہ سے پڑھائی لکھائی کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو با ہنر بنانے کی بھی تلقین کی۔ مرکزی وزیر مملکت نے طلبہ سے مخاطف ہوکر کہا کہ مرکزی سرکار نے طلباء اور نوجوانوں کاروباریوں کے لیے قلیل مدتی اور طویل مدتی 5000 ہنر پروگرام وضع کیے ہیں جس میں کاروباریوں کو مناسب ٹریننگ کے ساتھ ساتھ انتہائی کم شرح سود پر قرضہ فراہم کرنے کے علاوہ سبسڈی بھی فراہم کی جاتی ہے۔Union MoS Rajiv Chandreshekhar Visits Ramban