رامبن:جموںو کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں ایک دردناک حادثہ میں دو گاڑیاں مٹی کے تودے کے نیچے دب جانے سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے ہے۔ پولیس کے مطابق آج بعد دوپہر دھرم کنڈ کے ہاروگ علاقے میں جپسم نکالنے کے دوران ایک جے سی بی میشن اور ایک ڈیمپر پہاڑی سے مٹی اور چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ملبہ کے نیچے دب گئے تھے۔ حادثہ کی خبر ملتے ہی پولیس نے مقامی لوگوں کے ساتھ ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ کافی مشقت کے بعد ریسکیو ٹیم نے جے سی بی آپریٹر اعجاز احمد ولد محمد شفیع ساکن بھٹنی رامبن اور ڈیمپر ڈرائیور انیل سنگھ ولد سروس سنگھ ساکن ادھمپور کو ملبہ سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔دونوں شدید زخمیوں کو ضلع ہسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اس سلسلے میں پولیس تھانہ دھرم کنڈ نے معاملہ درج کر کے تعلیقات شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں: