رامبن : جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے پنچایت پنلہ مالیگام میں آگ کی ہولناک واردات میں ایک تین منزلہ رہائشی مکان جل کر خاکستر ہوگیا۔ تاہم اہل خانہ جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پنلہ مالیگام میں مشتاق احمد ولد محمد اسماعیل رونیال کے رہائشی مکان میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے پورے مکان کو اپنی لپٹ میں لے لیا۔آگ کی واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج، مقامی لوگوں نے بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پانے کی کوششں کی۔ تاہم اس واردات میں مشتاق احمد رونیال کا سارا سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔بڑی مشقت کے بعد محکمہ پولیس، فوج اور مقامی لوگوں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا اور وہ مارکیٹ کو آگ کی زد میں آنے سے بچانے میں کامیاب ہوگئے واردات کی جگہ سب ڈویژن پولیس افیسر بانہال تصیلدار اکھرہال ایس ایچ او رام سو موقع پر پہنچے اور جائزہ لیا۔ Triple storey house gutted in fire at Panla Maligam
Fire Breaks Out at Panla Maligam رامبن میں تین منزلہ عمارت آتشزدگی میں خاکستر - رامبن اردو نیوز
رامبن کے پنچائیت پنلہ مالیگام میں ایک تین منزلہ مکان میں آگ لگ گئی۔ Triple storey house gutted in fire at Panla Maligam
رامبن میں تین منزلہ عمارت آتشزدگی میں خاکستر