انتظامیہ نے شاہراہ کو جموں سے سرینگر اور سرینگر سے جموں ٹریفک کے لیے ہر جمعہ کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم آج رامسو کے مقام پر چٹان کھسکنے کے سبب شاہراہ کے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا سکتی ہیں۔
چٹان کھسکنے کے سبب سرینگر - جموں قومی شاہراہ بند - banihal news
سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر ضلع رامبن کے رامسو علاقے میں چٹان کھسکنے کے سبب ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے۔
چٹان کھسکنے کے سبب سرینگر - جموں قومی شاہراہ بند
شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت بند ہونے کے سبب درماندہ مسافروں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق سرینگر - جموں قومی شاہراہ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بحال ہونے میں قریب 10 سے 15 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔