اردو

urdu

ETV Bharat / state

پتنی ٹاپ پر ناقص سہولیات سے سیاح مایوس - جموں

ریاست جموں کشمیر کے صوبہ جموں میں شہرت یافتہ صحت افزا مقام پتنی ٹاپ کی خوبصورتی اور قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے ہر سال لاکھوں ملکی، غیر ملکی اور مقامی سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں تاہم بعض سیاح تسلی بخش سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے اچھے تاثرات لیکر واپس نہیں جاتے۔

پتنی ٹاپ پر ناقص سہولیات سے سیاح مایوس

By

Published : Jul 24, 2019, 5:46 PM IST

پتنی ٹاپ صوبہ جموں کے دو اضلاع کے وسط میں ہونے کی وجہ سے ترقیاتی لحاظ سے نظر انداز کیا جاتا ہے۔ سیاحوں اور مسافروں کے لئے یہاں بیت الخلاء کا پختہ انتظام نہیں، سڑکیں ماضی کے کسی دور دراز غیر ترقی یافتہ علاقے کا منظر پیش کرتی ہیں۔

پتنی ٹاپ پر ناقص سہولیات سے سیاح مایوس

موبائل نیٹ ورک نہ ہونے، جگہ جگہ گندگی اور غلاظت کے ڈھیر اور سٹریٹ لائٹس کی عدم موجودگی سے سیاح مایوس اور بد دل ہو جاتے ہیں۔

پارکنگ کا معقول انتظام نہ ہونے کی وجہ سے سیاحوں کو زبردست دقتوں اور پریشانیوں کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔ وہیں ڈیجیٹل انڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے سیاحوں نے یہاں اے ٹی ایم کی سہولیات نہ ہونے پر انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے سیاحوں کا کہنا تھا کہ ’’موجودہ دور میں ہر ایک گھر سے کم ہی نقدی ساتھ لیکر چلتا ہے، اور پتنی ٹاپ پر یا کسی بھی صحت افزا مقام پر روپے نہ ہوں تو سیر کا لطف پھیکا پڑ جاتا ہے۔‘‘

انکا کہنا تھا کہ پتنی ٹاپ پر ڈیجیٹل انڈیا کا کوئی بھی اثر معلوم نہیں ہوتا، ’’نہ تو یہاں اے ٹیم کی سہولیات ہیں نہ موبائل نیٹورک کام کر رہا ہے۔‘‘

تاہم محکمہ سیاحت کے عہدیداران پتنی ٹاپ پر موجود سہولیات سے مطمئن نظر آ رہے ہیں۔

محکمہ سیاحت اور سرکار و انتظامیہ کی جانب سے ریاست جموں و کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے، صحت افزا مقامات پر سیاحوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے بلند و بانگ دعوے پتنی ٹاپ جیسے مقام پر صرف کاغذوں کی حد تک ہی دکھائی دیتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details