تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن گول میں لوگوں نے شکایت کی تھی کہ مختلف محکموں میں کام کر رہے ملازمین ڈیوٹی سے غیر حاضر رہتے ہیں۔ شکایت موصول ہونے کے بعد آج تحصیلدار نے کئی دفتروں کا دورہ کیا۔
تحصیلدار نے مختلف سرکاری دفاتر کا دورہ کیا - jammu kashmir
مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے گول میں تحصیلدار نے مختلف سرکاری دفاتر کا اچانک دورہ کیا۔
تحصیلدار نے مختلف سرکاری دفاتر کا دورہ کیا
ذرائع نے بتایا کہ تحصیلدار گول نصاق الفاروق نے مختلف دفتروں میں ملازمین کی حاضری یقینی بنانے اور کام کاج کا معائنہ کرنے کے لیے یہ دورہ کیا۔دورے کے دوران کئی محکموں کے دفتروں میں کئی ملامین غیر حاضر پائے گئے۔
اس دوران تحصیلدار نے تمام محکمہ جات کے ذمہ داران کوالٹی میٹم دیتے ہوئے کہاکہ غیر ذمہ داری کسی بھی صورت میں معاف نہیں کی جائے گی اور ان غیرحاضر ملازمین کے لیے بھی وجہ بتاونوٹس جاری کیا ۔