سرینگر:وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر – جموں قومی شاہراہ پر رامبن میں چٹانیں کھسک آنے کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی ہے۔
حکام نے لوگوں سے قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے پہلے ٹریفک کنٹرول یونٹوں کی طرف رجوع کرنے کی صلاح دی ہے۔
جموں و کشمیر ٹریفک پولیس نے پیر کے روز 'ایکس' پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 'سرینگر – جموں قومی شاہراہ پر رامبن میں چٹانیں کھسک آنے کے پیش نظر ٹریفک کی دو طرفہ نقل و حمل بند کر دی گئی ہے'۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ 'لوگوں کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل ٹریفک کنٹرول یونٹوں کی طرف رجوع کریں'۔