اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر - جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے معطل - جموں و کشمیر

وادی کشمیر کو زمینی راستے سے ملک کی دیگر ریاستوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل جموں-سرینگر قومی شاہراہ کو آمدو رفت کے لئے معطل کیا گیا۔

سرینگر - جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے معطل

By

Published : Jul 27, 2019, 2:05 PM IST

نمائندے کے مطابق موسلادھار بارشوں کی وجہ سے شاہراہ پر ضلع رام بن کے قریب بیٹری چشمہ، ڈیگڈول اور پینتھال کے مقام پر مٹی کے تودے گر آنے اور چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے شاہراہ کو آمد و رفت کے بند کر دیا گیا ہے۔

شاہراہ کے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں جن میں سینکڑوں مسافر درماندہ ہیں۔

سرینگر - جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے معطل

شاہراہ کو بحال کرنے کیلئے مشینری کام پر لگا دی گئی ہے تاہم خراب موسم کی وجہ سے شاہراہ کو بحال کرنے میں انتظامیہ کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details