اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن: عوام بنیادی سہولیات سے محروم

ریاست جموں کشمیر کے ضلع رام بن کی تحصیل راجگڑھ میں لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

گردھاری لعل بھگت

By

Published : May 19, 2019, 5:22 PM IST

بی جے پی کے یوتھ ضلع سیکرٹری گردھاری لعل بھگت نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ضلع رامبن کی تحصیل راجگڑھ کے اکثر سکولوں اور ہسپتالوں میں طبی و تعلیمی عملے کی قلت ہے جس کی وجہ سے طلبہ کی پڑھائی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔

گردھاری لعل بھگت

انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ ہائرسکنڈری اسکول راجگڑہ، ہائی اسکول، ہالہ، چھٹگلی اور دوسرے مڈل اسکول میں استادوں کی اسامیاں گزشتہ دو برس سے خالی پڑی ہیں اور سکولوں میں دیگر سہولیات بھی میسر نہیں کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راجگڑھ کو سنہ 2014 میں تحصیل کا درجہ ملنے بعد کئی آفسروں کی کرسیاں خالی ہیں، جن میں بلاک ڈیولپمنٹ افیس راجگڑھ شامل ہے جس کی کرسی پچھلے چھ ماہ سے خالی پڑی ہے۔

انہوں نے ریاست کے گورنر انتظامیہ سے بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ طبی اور تعلیمی عملے کی کمی کو پورا کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ بیماروں کا وقت پر علاج اور بچوں کا مستقبل خراب ہونے سے بچایا جا سکے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details