مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں ایک سڑک حادثہ ہوا، جس میں دو افرا ہلاک جبکہ دیگر سات زخمی ہو گئے ہیں، جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مسافر بردار گاڑی (اکو وین) چندرکورٹ سے راجگڑہ کی جانب جا رہی تھی کہ پاور ہاؤس کے نزدیک شام چھ بجے کے آس پاس سڑک سے لڑھک کر 500 فٹ گہرے کھائی میں جا گری۔ اس کے نتیجہ میں ایک شیرخور بچی سمیت نو افراد شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے کی خبر ملتے ہی پولیس، آرمی جوانوں، مقامی رضاکاروں نے بچاؤ مہم شروع کرکے شدید زخمیوں کو ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا، جہاں چار دن کی ایک کمسن بچی سمت دو افراد نے دم تھوڑ دیا جبکہ دو شدید زخمیوں کو میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ چھ افراد کا علاج ضلع ہسپتال میں چل رہا ہے۔