جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کی تحصیل دچھن کے ہنزل گاؤں میں گزشتہ شب بادل پھٹنے سے سات افراد ہلاک جب کہ درجنوں لوگوں کے لاپتہ ہونے کے بعد خطہ چناب کے تینوں اضلاع کشتواڑ، ڈوڈہ اور رامبن میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
رامبن میں دریائے چناب خطرہ کے نشانات سے اوپر بہہ رہا ہے۔ انتظامیہ نے ایس ڈی آر ایف، پولیس اور سیول کیو آر ٹی کو تعنیات کیا ہے۔ اس کے علاوہ مجسٹریٹ کو نگرانی کے لیے تعنیات کیا گیا ہے اور لوگوں کو دریائے چناب کے کنارے سے دور رہنے کی صلاح دی گئی ہے۔ شہریوں کو باخبر کرنے کے لیے لوڈ اسپیکر سے اعلان کیا جارہا ہے۔