اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترقی یافتہ دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم علاقہ - حکومت ڈیجیٹل انڈیا کا ڈھنڈورا پیٹتی ہے

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے سب ڈویڑن رام سو کا علاقے گگر ناگ ترقی یافتہ دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

بنیادی سہولیات سے محروم علاقہ
بنیادی سہولیات سے محروم علاقہ

By

Published : Aug 3, 2021, 5:47 PM IST

ایک جانب حکومت ترقی کا نعرہ دیتی ہے تو وہیں دوسری جانب جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ایک ایسا علاقہ ہے جو اب بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے جبکہ مرکزی حکومت ڈیجیٹل انڈیا کا ڈھنڈورا پیٹتی ہے۔

بنیادی سہولیات سے محروم علاقہ

رامبن کا علاقہ گگر ناگ حکومت کے ان تمام دعووں کی قلعی کھولتا ہے جس میں ترقی کی باتیں کی جاتی ہیں۔ یہ لنک روڈ گگوانی نیل سے صرف تین کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے لیکن ابھی تک یہ علاقہ دوسری جگہوں سے سڑک کے رابطے سے دور ہے۔

علاقہ گگر ناگ سب ڈویڑن رام سو میں واقع ہے اور آزادی کے 72سال بعد بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

اس سلسلے میں علاقہ کے لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گگرناگ سیاسی رسہ کشی کا شکار ہے جبکہ یہاں کے لوگوں نے گزشتہ سات دہائیوں سے نہ جانے کتنے ایم ایل ایز اور ایم پیز کا انتخاب کیا لیکن انہوں نے صرف منظور نظر لوگوں کے ہی کام کئے جبکہ ضرورت مندوں کو نظر انداز ہی کیا۔

لوگوں نے کہا کہ 'بہت سارے ایم ایل ایز اور وزراءنے سڑک کی تعمیر کا وعدہ کیا لیکن ابھی تک وعدہ وفا نہیں ہوا۔

اس کے علاوہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے حاملہ خواتین کو ہسپتال لے جانے میں بھی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

معاملہ صرف سڑک تک ہی نہیں رُکتا بلکہ یہ علاقہ بجلی جیسی بنیادی سہولت سے بھی محروم ہے اس سلسلے میں طلبہ نے کہا ایک تو علاقے میں بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے پڑھائی پر برا اثر پڑ رہا ہے۔

لوگوں نے لیفٹینٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ جلد سے جلد علاقے کی خستہ حالی دور کی جائے اور سڑک کی منظوری دی جائے تاکہ یہاں کے لوگ بھی باقی لوگوں کی طرح آرام سے زندگی گزر بسر کر سکیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details