اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن: قومی شاہراہ پر سڑک حادثہ، دو افراد شدید زخمی

پولیس اور مقامی رضاکاروں نے زخمی افراد کو سب ضلع ہسپتال بانہال منتقل کیا، ان دونوں افراد کی شناخت ڈرائیور جگتار سنگھ اور ہلپر ہرویندر سنگھ کے طور ہوئی ہے۔

raod accident
raod accident

By

Published : Sep 13, 2020, 5:13 PM IST

جموں-سرینگر قومی شاہراہ پر ایک سڑک حادثہ میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں، جن میں ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس زرائع کے مطابق اتوار بعد دپہر ایک مال بردار ٹرک زیر نمبر PB11AX/8759 سرینگر سے جموں کی جانب جارہا تھا کہ شاہراہ پر جواہر ٹنل کے نزدیک شیتانی نالہ کے مقام پر 200 فٹ گہر کھائی میں جاگرا، جس کے نتیجہ میں اس پر سوار ڈرائیور اور ہلپر شدید زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے
بالا گھاٹ: بچوں کو مارنے کے بعد باپ کی مبینہ خودکشی
شراب کیلئے رقم نہ دینے پر ضعیف ماں کا قتل
کووڈ-19 وبا کے باوجود طلباء نییٹ امتحانات میں شامل

پولیس اور مقامی رضاکاروں نے زخمی افراد کو سب ضلع اہسپتال بانہال منتقل کیا، ان دونوں افراد کی شناخت ڈرائیور جگتار سنگھ اور ہلپر ہرویندر سنگھ کے طور ہوئی ہے، شدید زخمی حالت میں ڈرائیور کو اننت ناگ میڈیکل کالج ریفر کر دیا گیا ہے۔

وہیں بانہال پولیس تھانہ نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details