اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن: سلبلہ سے ڈاڑم جانے والی سڑک خستہ حالی کی شکار - گورنر انتظامیہ

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں سلبلہ سے ڈاڑم جانے والی سڑک خستہ حالی کی شکار ہے، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

رامبن: سلبلہ سے ڈاڑم جانے والی سڑک خستہ حالی کی شکار

By

Published : Jul 30, 2019, 11:27 PM IST

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سلبلہ سے ڈاڑم جانے والی یہ 4 کلو میٹر لمبی سڑک کو میگڈامائز نہیں کیا گیا تھا ۔

رامبن: سلبلہ سے ڈاڑم جانے والی سڑک خستہ حالی کی شکار
انہوں نے مزید کہا کہ 'سڑک پر جگہ جگہ گڑھے بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے بارش کے دوران مقامی لوگوں کو سفر کرنے میں کافی پریشانی ہوتی ہے'۔

مقای لوگوں کا الزام ہے کہ اس معاملے کو کئی بار ضلع انتطامیہ کی نوٹس میں لایا لیکن وہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

وہیں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اس معاملے پر ایس ڈی ایم رامبن سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ فنڈس کی کمی کے باعث سڑک تعمیر نہین کی گئی، تاہم انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ فنڈس رئیلز ہوتے ہین اس سڑک کی مرمت کی جائے گی۔

مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جلد سے جلد سڑک کی مرمت کی جائے تاکہ لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details