مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ میتراہ سے پلوت جانے والی یہ 20 کلو میٹر لمبی سڑک اس سڑک کو چار سال قبل میگڈامائز کیا گیا تھا لیکن ایک سال کے اندر ہی سڑک کی حالت پھر سے خستہ ہوگئی'۔
رامبن کی میتراہ- پلوت سڑک خستہ حالی کی شکار انہوں نے مزید کہا کہ 'سڑک پر جگہ جگہ گڑھے بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے بارش کے دوران مقامی لوگوں کو سفر کرنے میں کافی پریشانی ہوتی ہے'۔
ڈویزن انجینئر نے اپنی تعنیاتی ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے بات کرنے سے انکار کردیا '۔
مقامی کانگریس کے سینئر رہنما و سابق ضلح صدر رامبن ایڈوکیٹ ارون سنگھ راجو کا کہنا تھا کہ جو سڑک ڈپٹی کمشنر دفتر سے گزرتی ہےاس کی خستہ حالی کو دیکھ کر ضلع کے دوسرے سڑکوں کے حال کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے گورنر انتظامیہ سے فوری طور پر سڑک کی مرمت کی اپیل کی ۔