اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن : ویکسین لینے کے بعد ڈاکٹر کی طبعیت خراب

ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی پہلے مرحلے کی ٹیکہ کاری مہم کی شروعات کی گئی ہے۔ اس مہم کے تحت ہر ضلع میں فرنٹ لائن ورکرز کو کووڈ ویکسین دی جارہی ہے۔

جموں منتقل
جموں منتقل

By

Published : Jan 17, 2021, 7:35 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ہسپتال رامبن میں تعینات ایک ڈاکٹر کی کورونا ویکسین لینے کے بعد اچانک طبیعت بگڑ گئی۔ جس کے بعد انہیں ضلع ہسپتال رامبن سے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کیا گیا ہے۔

ویکسین لینے کے بعد ڈاکٹر کی طبعیت بگڑ گئی، جموں منتقل

ضلع ہسپتال رامبن میں تعینات زنانہ ماہر ڈاکٹر گردھاری لعل منہاس کو کورونا وائرس ویکسینیشن مہم کے تحت ویکیسن دی گئی، جس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہونے پر آبزویشن روم میں رکھا گیا۔ صحت مزید خراب ہونے پر ڈاکٹرز نے انہیں جموں منتقل کیا، جہاں وہ ابھی زیر علاج ہیں۔

اس سلسلے میں رامبن ہسپتال کے انچارج میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رفیع تصدق نے بتایا کہ ڈاکٹر منہاس کو احتیاط کے طور پر جموں منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ڈاکٹر منہاس کی صحت میں سدھار آرہا ہے، اور امید ہے کہ وہ جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے
کووڈ ویکسینیشن مہم ایک تاریخی قدم: منوج سنہا

ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی پہلے مرحلے کی ٹیکہ کاری مہم کی شروعات کی گئی ہے۔ اس مہم کے تحت ہر ضلع میں فرنٹ لائن ورکرز کو کووڈ ویکسین دی جارہی ہے۔

جموں و کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 109 نئے معاملات درج کئے گئے جن میں 9 مسافر بھی شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details