جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن کے دور دراز علاقوں میں غریب عوام محکمہ پی ڈی ڈی کی جانب سے بجلی کے بھاری بلز کی وجہ سے پریشان ہے۔
ضلع کے پہاڑی علاقہ چبہ ڈموت کے رام سنگھ جو جسمانی طور سے معذور ہیں اور پنشن سے گھر کا گزارہ کر رہے ہیں، انہیں محکمہ بجلی کی جانب سے پانچ ہزار روپے کا بل دی گیا ہے۔
بجلی بل معاف کرنے کا مطالبہ بجلی بل سے پریشان حال رام سنگھ دفاتر کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے بجلی کنکشن منقطع کرنے کیلئے کئی بار درخواستیں بھی دی تاہم ہر ماہ انہیں تین سو سے پانچ سو روپے کا بجلی بل دیا جا رہا ہے۔ اور اس طرح ان کا بل 5000 تک پہنچ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
محبوبہ مفتی کو ای ڈی کا سمن
دور دراز علاقے ڈموت سے سفر کر کے ضلع ہیڈکوارٹر پہنچے رام سنگھ کی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ ان کا بجلی بل معاف کیا جائے۔ تاکہ انہیں مزید مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔