اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن کے مکر کوٹ پیسینجر شیڈ کی حالت انتہائی خستہ - شیڈ کی حالت انتہائی خستہ

ضلع رامبن کے مکر کوٹ میں پیسینجر شیڈ کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے جس کے سبب مسافروں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رام بن کے مکر کوٹ پسنجر شیڈ کی حالت انتہائی خستہ
رام بن کے مکر کوٹ پسنجر شیڈ کی حالت انتہائی خستہ

By

Published : Apr 14, 2021, 6:11 PM IST

پہاڑی ضلع رامبن کے مکر کوٹ علاقے میں دہائیاں قبل ایک پیسینجر شیڈ تعمیر کیا گیا ہے جس کی مرمت نہ کیے جانے کے سبب لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف برہمی کا اظہار کیا ہے۔

رام بن کے مکر کوٹ پسنجر شیڈ کی حالت انتہائی خستہ

شیڈ کے استعمال میں لائی گئی لکڑی بوسیدہ اور خراب ہو چکی ہے جس کے سبب مقامی لوگوں کو حادثہ رونما ہونے کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔

مقامی باشندوں نے کہا کہ 'شیڈ کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے اور یہ بھی گر سکتا ہے۔'

انہوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'انتظامیہ شاید کسی بڑے حادثے کا انتظار کر رہی ہے، اس سے قبل کہ جان و مال کو کوئی خطرہ پہنچے، انتظامیہ کو شیڈ کی مرمت کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہئے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details