رام بن:ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے ساتھ ہاتھ ملانے والے سیاسی کارکن اور میونسپل کمیٹی بٹوٹ کے کونسلر شاہ رخ بھٹی نے جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کے امتحانات میں دھاندلی کرنے والے افسران کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا۔ ضلع رام بن میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے بھٹی نے دھاندلی میں ملوث سبھی افسران کو سخت سزا دینے کی بھی مانگ کی۔Batot Councilor SSB Recruitment Scam
میونسپل کمیٹی بٹوٹ کے کونسلر نے لیفٹیننٹ گورنر سے ذاتی مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے ایس ایس بی ریکروٹمنٹ میں دھاندلی کی انکوائری کو فوری طور مکمل کرنے اور اس میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دیئے جانے کی سفارش کی تاکہ ’’آئندہ کوئی بھی افسر اس طرح کی غلطی کرنے کا اپنے ذہن میں تصور بھی نہ لا سکے۔‘‘ SSB Sub Inspector Recruitment Scam