جموں و کشمیر کے سرینگر سے ادھمپور کی جانب جارہی ایک گاڑی کا توازن بگڑ گیا اور یہ بانہال کے قریب چمبلواس کے مقام پر شاہراہ سے پھسل کر 200 فٹ گہرے نالے میں جاگری جس کے نتیجہ میں اس میں سوار دو افراد مواقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
پولیس اور رضاکاروں نے بچاؤ مہم شروع کی اور ہلاک شدگان کی لاشوں کو سب ضلع ہسپتال بانہال منتقل کیا۔