جموں وکشمیر میں جزوی طور سے ٹرینیں شروع کی گئی ہیں۔ ٹرین کے شروع ہونے سے مسافر خوش ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے مسافروں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کا کرایا بہت بڑایا گیا ہے۔ جہاں دس روپے تھا وہاں آج 30 روپے کرایہ لیا جا رہا ہے۔ بڑھے ہوئے کرائے سے غریب لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایک ٹرین بارہمولہ سے بنیال اور بانہال سے بارہمولہ تک جاتی ہے۔
وادی میں ریل خدمات کو پیر کے روز 11 ماہ کے بعد جزوی طور پر بحال کیا گیا۔ گزشتہ برس کورونا وائرس کی وجہ سے ریل خدمات کو معطل کیا گیا تھا۔ اگرچہ اس سے قبل سڑک اور ہوائی سروس کو بحال کیا گیا تھا، تاہم ریلوے خدمات ہنوز معطل تھی۔ ریلوے حکام نے چند روز قبل ریل خدمات کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا۔