مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ضلع ہسپتال کے عملہ نے علاقے کے نو منتخب کونسلرپرایمرجنسی وارڈ میں تعینات ڈاکٹر کے ساتھ بد سلوکی کرنے اور انہیں ڈرانے ، دھمکانے کا الزام عائد کیا ہے۔ ہسپتال کا عملہ نو منتخب کونسلر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئےہڑتال پر چلا گیا ہے۔
رامبن ضلع ہسپتال کے ڈاکٹر قیوم کا الزام ہے کہ 'ایمرجنسی وارڈ میں تعینات ڈاکٹر کے ساتھ نو منتخب کونسلر نے بدسلوکی کی ہے اور دھمکی بھی دی ہے۔
اس معاملے پر ڈاکٹر قیوم کا کہنا ہے کہ ' نو منتخب کونسلر نے فون پر گالی دیتے ہوئے دھمکیاں دی ہیں۔'