اردو

urdu

ETV Bharat / state

محکمہ ایم جی ایس وائی کے خلاف احتجاج - Ramban

ضلع رامبن کے چھچیتر راج گڑھ کے لوگوں نے پی ایم جی ایس وائی کے خلاف احتجاج درج کیا۔

محکمہ ایم جی ایس وائی کے خلاف احتجاج
محکمہ ایم جی ایس وائی کے خلاف احتجاج

By

Published : Jul 10, 2020, 10:35 PM IST

ضلع رام بن کی تحصیل راج گڑھ کے عوام نے پی ایم جی ایس وائی کی طرف سے زیر تعمیر سڑک پر غیر معیاری مواد استعمال کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔

محکمہ ایم جی ایس وائی کے خلاف احتجاج

لوگوں نے کہا کہ پاورہاوس سے راج گڑھ سڑک پر پی ایم جی ایس وائی نے سڑک کا کام ٹھیک طریقے سے نہیں کیا ہے۔ سڑک بالکل تنگ ہے، جہاں گاڑیوں کا چلنا تو کافی دور کی بات، پیدل چلنے والوں کو بھی کافی مُشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سڑک پر حفاظتی دیواریں بھی صحیح طریقہ کار سے نہیں دی گئی ہیں۔

لوگوں نے کہا کہ سڑک کے رقبہ کو کئی لوگوں نے اپنے قبضے میں لیا ہے۔ لوگوں نے تحصیلدار راج گڑھ ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن ایکس ای این رام بن کے خلاف بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔

لوگوں نے کہا کہ ان کی مشکلات کو جلد از جلد حل نہ کیا تو وہ مزید لوگوں کی تعداد میں سڑکوں پر اُتریں گے جس کے بعد کی تمام تر صورتحال کے لئے انتظامیہ ذمہ دار ہو گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details