رامبن:جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے ماروگ علاقے میں جموں سری نگر قومی شاہراہ پر زیر تعمیر ٹنل کا ایک حصہ گر گیا۔ اطلاعات کے مطابق کل دیر شب جموں سرینگر قومی شاہراہ پر فورلین پروجیکٹ کے تحت زیر تعمیر چار سو میٹر لمبے ٹنل کا ایک بڑا حصہ گر گیا۔ تاہم اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ واضح رہے کہ رامبن کے ماروگ علاقے میں اس ٹنل کی کھدائی کا کام جاری تھا۔ اسی دوران ٹنل نمبر NT01 کا ایک بڑا حصہ گر گیا۔ اس زیر تعمیر ٹنل میں بجلی، اور کسی طرح کے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے تھے۔ گزشتہ شب یہ حادثہ پیش آنے کے بعد زیر تعمیر ٹنل میں عارضی طور پر بجلی کا انتظام کیا گیا۔ Tunnel Collapses In Ramban
Tunnel Collapses in Ramban رامبن میں زیر تعمیر ٹنل کا ایک حصہ منہدم - کشمیر نیوز
رامبن کے ماروگ علاقے میں زیر تعمیر ٹنل کا ایک بڑا حصہ منہدم ہوگیا۔ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ Tunnel Collapses In Ramban
رامبن میں زیر تعمیر ٹنل کا ایک حصہ منہدم